fbpx

Letter of Aitzaz Ahsan to Lawyers [Urdu Version].

Getting your Trinity Audio player ready...
اعتزاز احسن کا خط
بیورو رپورٹبی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے اپنے وکلاُ ساتھیوں کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی صورت میں امیدواروں سے اس امر کا بیان حلفی لینے کی تجویز دی ہے کہ وہ منتخب ہونے کی صورت میں پی سی او کے تحت حلف نہ لینے والے ججوں کی بحالی کے لیے کوشش کریں گے۔
لاہور میں اپنے گھر سے نظر بندی کے دوران لکھے گئے خط میں انہوں نے جنوری کے آخر میں ایک جیوڈیشل بس بھی چلائے جانے کا عندیہ دیا ہے۔
خط میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں وکلاء کی تحریک کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے جس کے ذریعے معزول ججوں کے معاملے کو زندہ رکھا جا سکے۔
اعتزاز احسن کے خط کے چیدہ نکات درج ذیل ہیں:-
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ان انتخابات کے درست ہونے سے انکار کرتے ہوئے اپنا تجویز کردہ حلف نامہ پیش کرتی ہے جس پر تمام امید وار دستخط کریں گے اور حلف اٹھائیں گے۔
حلف نامے کے مطابق ہر امید وار یہ حلف لے گا کہ منتخب ہونے کے بعد وہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی بحالی کے لیے ضروری تحریک، قرارداد، قانون یا ترمیم جاری کرائیں گےاور اس کی حمایت کریں گے۔
حلف کے متن کی تشہیر بار کے نمائندے پریس کانفرنسوں اور میڈیا رپورٹوں کے ذریعے ہر سطح پر کریں گے۔
اس بات کو واضح کیا جائے گا کہ کوئی بھی امیدوار جو یہ حلف نہیں لیتا اپنی جماعت سے وابستگی سے قطع نظر بار اس کے عوامی ووٹ کے حقدار ہونے کی توثیق نہیں کرے گی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کو عوام اور بار ایسوسی ایشنوں کو شامل کرنے کے لیے یہ کال دینی چاہیے کہ حلف برداری کی تمام تقریبات، جنرل ہاؤس سے پہلے ضلعی بار کونسلز کی حدود میں ہوں گی۔
ڈسٹرکٹ بارکا سینئرعہدیدارحلف لے گا جسےالیکٹرونک میڈیا اورپریس ریکارڈ کریں گے۔
حلف کا ریکارڈ ضلعی، صوبائی اورمرکزی سطح پر بار ایسوسی ایشن رکھے گی۔
اہل امید واروں کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنسوں اور پریس ریلیزکے ذریعے متعلقہ ڈسٹرکٹ اور ضلعی سطح پر کیا جائےگا۔
Total
0
Shares
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Article

Letter of Palwasha Iftikhar Chaudhry.

Next Article

If constitution restore than Judges will restore [Urdu Version].

Related Posts
Total
0
Share